نواز شریف 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
جدہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف 5 روزہ نجی دورے پرلندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کے بعد اعلی سعودی حکام و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ان کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ نواز شریف قطر کا مختصر دورہ بھی کر سکتے ہیں۔
نواز شریف قطر کے ممکنہ دورے کے بعد دوبارہ دبئی پہنچیں گے اور 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف 19نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے۔