نواز شریف 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


جدہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف 5 روزہ نجی دورے پرلندن سے سعودی عرب پہنچ گئے .
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کے بعد اعلی سعودی حکام و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں .

نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ان کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقاتوں کا امکان ہے . نواز شریف قطر کا مختصر دورہ بھی کر سکتے ہیں .
نواز شریف قطر کے ممکنہ دورے کے بعد دوبارہ دبئی پہنچیں گے اور 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے . نواز شریف 19نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں