پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق اعظم سواتی، مراد سعید کی درخواست نمٹا دی


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق اعظم سواتی اور مراد سعید کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعظم سواتی اور مراد سعید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف خیبر پختونخوا میں کوئی کیس درج نہیں، مراد سعید کے خلاف ایک ایف آئی آر سوات میں درج ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔