ایوارڈ شو فضول ہیں، وہاں وہی جاتے ہیں جنہیں ایوارڈ ملتے ہیں: سونیا حسین


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ ایوارڈ شوز میں وہی اداکار جاتے ہیں جنہیں ایوارڈز ملتے ہیں۔اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کے دوران میزبان کے سوال پر بتایا تھا کہ ’میں ایوارڈ شو میں نہیں جاتی‘۔
اداکارہ کی گفتگو پر میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ فلم اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد تھیں پھر بھی آپ نہیں گئی؟ جس پر سونیا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیوں کہ جو اداکار ایوارڈ شو میں جاتے ہیں انہیں ایوارڈ ملتے ہیں اسی لیے وہ ایوارڈ شو میں جاتے ہیں۔
اداکارہ کا دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا، اداکارہ کے وائرل ہونے والے بیان کا اسکرین شاٹ سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ ارشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ارشد خان نے اسٹوری میں سونیا حسین کے کام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ سونیا بہت خوبصورت اور قابل اداکارہ ہیں، ایواڈز حیثیت نہیں رکھتے، ہمیں آپ سے محبت ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جواب دیا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ سب ہمارے ایوارڈز ہیں۔