یہ نہایت سستااور آسان طریقہ ہے جسکے ذریعے آپ اپنی توانائی بحال کرکے صحت مند زندگی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں . یہ بہت ہلکی اور زود ہضم غذاہے . ساگودانہ کے فوائد: 1 . ساگودانہ آپکو ایک صحت مند پروٹین فراہم کرتاہے ساگودانہ کا استعمال پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کیا جاتا ہے . 2 . اسمیں موجود کیلشیئم، آئرن اور فائبر،ہڈیوں کی صحت اور لچک کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کا استعما ل آپکو پورے دن میں ہونے والی تھکاوٹ سے نجات دلا سکتاہے . 3 . بلڈ پریشر کے مریض اگر اسکا استعمال رکھیں تو وہ بآسانی اپنے بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابوپا سکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم خون کی گردش کو بہتر بناکر آپکے قلبی کے سہی طرح کام کرنے میں معاون ہوتا ہے . 4 . کھانے میں ساگودانہ شامل کرلیا جائے تو اس سے آپ کی توانائی فوری بحال ہو جائے گی . ناشتے میں بھی اس کا استعمال بے حد مفید ہے . ساگودانہ کا ناشتہ کرکہ آپ پورا دن چست و توانا رہ سکتے ہیں . 5 . ساگودانہ میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی کمپلیکس ہوتاہے جو عام پیدائشی نقا ئص کے خلاف ، حفاظت کرتاہے اور اس سے بچے کی مناسب نشونمامیں مدد ملتی ہے . 6 . اس سے معدے کے عام مسائل جیسے قبض، بدہضمی، اپھارہ، گیس وغیرہ کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے . سفید ساگودانہ جسم کی چربی بھی کم کرتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)ساگودانہ سے ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں ہر گھر میں استعمال ہونے والا ساگودانہ اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے .
ساگودانہ بہت ہلکی غذاہے، عموماً لوگوں میں اسے پیٹ کی خرابی، بیماری یا بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتاہے البتہ بچوں ، بیمار افراداور بزرگوں کے علاوہ اسے صحت مند لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں .
متعلقہ خبریں