چیئرمین PTI کی بہن و بہنوئی کیخلاف اراضی اسیکنڈل، مزید دلائل طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اراضی اسیکنڈل کیس میں مزید دلائل طلب کر لیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت میں اراضی اسیکنڈل کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر اینٹی کرپشن عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت میں استغاثہ اور ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دلائل دیے گئے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 5261 کینال فراڈ سے خریدنے کے الزام میں ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔