شیری رحمٰن کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے . اس موقع پر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسلام آباد میں مقیم فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات کی اور موجودہ صورتِ حال پر یک جہتی کا اظہار کیا .


انہوں نے کہا کہ 15 سو سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینیوں بشمول 500 بچوں کی ہلاکت پر دل رنجیدہ ہے، فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں .
پی پی رہنما نے اقوام متحدہ اور عالمی ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس صورتِ حال کو فوری طور پر روکا جائے، مزید انسانی زندگیوں کے ضائع کے بجائے فوری جنگ بندی اور امن کا عمل شروع کیا جائے . ملاقات کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ مستقل امن اور حل کے لئے فریقین کو دو ریاستی حل کی طرف جانا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں