مانسہرہ؛ زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 جوان بھائیوں کی لاشیں برآمد

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) ڈھوڈیال میں زیر تعمیر ایک مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں . پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشوں کو علی الصبح 1122 ریسکیو کے اہل کاروں نے کنویں سے نکالا .

تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے . گزشتہ روز گھر واپس نہ آنے پر دیکھا تو کنویں سے لاشیں ملیں .

حکام کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس سے تینوں کی ہلاکت ہوئی . لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردی گئیں . پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں