پاک بھارت ٹاکرا؛ انوشکا کی سچن ٹنڈولکر کیساتھ تصویر وائرل


احمد آباد(قدرت روزنامہ) آئی سی سی ورلڈ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انوشکا شرما اور سچن ٹندڈولکر کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے، یہ تصویر اُنہوں نے احمد آباد پہنچنے سے قبل دورانِ پروز لی۔

View this post on Instagram

A post shared by Dinesh Karthik (@dk00019)


دنیش کارتک نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’35 ہزار فٹ کی بلندی سے بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمنائیں’۔بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے تجربہ کار اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔