علی ظفر کا وعدہ پورا، ورلڈکپ ترانہ جاری کردیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کردیا ہے۔
علی ظفر نے ‘مزہ آیا’ کے عنوان سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا ہے جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔
I wish I had more time… but
For the love of cricket and my fans… once again… BHAEE HAZIR HAI 🤟
PRESENTING: MAZA AYA. Enjoy ! 🎉🏏
Link to video 👉 https://t.co/GUdNLbCVE8#AliZafar #AZ #CWC23 #Cricket #CricketWorldCup #CricketWorldCup2023 #BhaeeHazirHai #INDvsPAK pic.twitter.com/8F8U0gzwSd
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 14, 2023
گلوکار نے ورلڈ کپ ترانہ ‘مزہ آیا’ کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہے جسے اب تک ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں۔اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی علی ظفر ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے۔
شائقین کرکٹ کی جانب سے ورلڈ کپ ترانہ ‘مزہ آیا’ کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور ترانے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل ورلڈ کپ ترانہ جاری کرکے علی ظفر پاکستانی شائقین کرکٹ کو پُرجوش کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
گلوکار نے بتایا تھا کہ ترانے کا عنوان ’مزہ آیا‘ ہوگا جبکہ ترانے کی دھن پر کام کرنے کے لیے اُن کے ساتھی پروڈیوسر علی مصطفیٰ کام کریں گے جنہوں نے اُن کے ترانے ’کھیل جمے گا‘ میں بھی کام کیا تھا۔