ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے‘جان اچکزئی


تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت <‘ریاست کے اقدامات سے پریشان ہوکر دشمن قوتیں انتشار بد امنی کے مذموم عزائم پر اتر آئی ہیں . نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے كہاہے كہ پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان میں نفرت کی آگ پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہیں .


بلوچستان میں بسنے والے بلوچ پشتون یا پنجابی سمیت تمام شہری پاکستانی ہیں . ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے . دہشتگرد قاتلوں کا پیچھا کیا جائے گا . دہشت گرد خواہ وہ پہاڑوں یا زیر زمین کہیں بھی چھپے ہونگے انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا . ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ دشمن کی سرکوبی کی ہے .
ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں . غمزدہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ خون ناحق کا بدلہ لیا جائے گا . وزیر اطلاعات کی شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا، لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہاركىا .

. .

متعلقہ خبریں