نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی تین چار گاڑیاں اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھیں، حادثے میں نگران وزیر داخلہ کے پرسنل سیکرٹری سید امین زخمی ہوئے ہیں۔ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کراسکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا،جس کے ڈرائیور دلاور گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی حادثے کے وقت موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں.