کراچی ائرپورٹ؛ 13 کروڑ مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


کراچی(قدرت روزنامہ) کسٹمز نے 13 کروڑ مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی . ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس انعام وزیر کے مطابق جناح ٹرمینل پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قیمتی آئی فونز کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی .

شارجہ سے ائر عربیہ کی پرواز کے ذریعے آنے والے مسافروں سے 13کروڑ مالیت کے 168آئی فونز برآمد ہوئے .
مسافر بین الاقوامی آمد سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے افراد کو گرفتار اور آئی فونز ضبط کرلیے گئے . گرفتار مسافروں کا تعلق اسمگلروں کے منظم گروہ سے ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں