کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے . فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی ہے .
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام کمپنی اُن کے اکاؤنٹ پر تبصروں کو بند کر رہی ہے .
View this post on Instagram
فاطمہ بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل صبح دنیا کس حال میں اٹھے گی لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ پابندیوں سے قطع نظر ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے .
انہوں نے غزہ کے حالاتِ حاظرہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی کیا کہہ سکتا ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا، غزہ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد مقامات میں ہوتا ہے .
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا حکم خطرناک اور تشویشناک ہے . انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انتہائی مختصر نوٹس پر بڑے پیمانے پر انخلاء کے تباہ کن انسانی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انخلاء کا حکم کم از کم 11 لاکھ فلسطینیوں پر لاگو ہو گا .
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے پہلے ہی اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہیں، متاثرہ فلسطینی علاقے ایندھن، بجلی، پانی اور خوراک سے بھی محروم ہیں .