پٹرول آج 36 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے .

پٹرول کی قیمت میں (آج) اتوار کو 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے .


پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے .

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں