بھارت سے شکست، سابق انگلش کپتان اوئن مورگن بھی پاکستانی ٹیم پر برس پڑے

لندن (قدرت روزنامہ) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق سابق قومی کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کپتان اوئن مورگن نے بھی پاکستانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعدد غلطیاں کر کے دنیا کی بہترین ٹیموں کو نہیں ہرا سکتے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی اے گیم پیش کرنا بھول گئی۔اوئن مورگن کا کہنا تھا پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں غلطیوں پر غلطیاں کیں، پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران غلطیاں شکست کا سبب بنیں، ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کے لیے آپ کو اپنی اے گیم سامنا لانا ہوتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کہ ایک باکسنگ میچ میں ہوتا ہے، اپ کے پاس ایک بھی برا راؤنڈ نہیں ہوتا، آپ ایک راؤنڈ میں ادھر ادھر ایک آدھ غلطی کر سکتے ہیں لیکن تسلسل کے ساتھ مکے نہیں کھا سکتے۔

سابق انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا ایک وکٹ گر جائے ٹھیک ہے لیکن لیکن وکٹوں کے گرنے کی بھرمار ہو تو آپ کیسے سنبھل سکتے ہیں، احمد آباد میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پہلے میچ میں بھی ہم نے یہی کچھ دیکھا تھا، انگلینڈ نے بھی میچ میں ادھر ادھر مکے مارے لیکن درست جگہ پر پنچ نہ لگ سکے۔ان کا کہنا تھا میچ جیتنے کے لیے پارٹنر شپ بہت ضروری ہوتی ہیں جو آپ کو ایک وننگ ٹوٹل سے اوپر لے جاتی ہے لیکن پاکستان نے بھی ویسی ہی غلطیاں کیں جو انگلینڈ نے کی تھیں۔

Recent Posts

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

7 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

15 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

31 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

50 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

58 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 hour ago