افغانستان میں 9 روز کےد وران تیسرا زلزلہ ،شدت 6اعشاریہ 3ریکارڈ

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں گزشتہ 9 روز کے دوران شدید نوعیت کا تیسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے .

افغانستان میں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گی، افغان صوبے ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا .

خیال رہے کہ 9 روز کے دوران افغانستان میں تین زلزلے آچکے ہیں، پہلا زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں