سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔