اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا انتہائی اہم دور ہ کررہے ہیں، وہ چینی صدرشی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے, بیجنگ میں بی آرآئی کے اہم فورم سے خطاب میں وہ تجارت کے فروغ اورسرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کےوژن سے فورم میں شامل مندوبین کوا ٓگاہ کریں گے ۔
نگران وزیرخارجہ نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور سعودی عرب کا مؤقف نہیں بدلا، شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، غزہ کی صورتحال اب نسل کشی کی طرف جارہی ہے، ہم فوری طور پر فلسطین امداد بھیجنے کےلیے تیار ہیں۔