سی ٹی ڈی کے پی نے انتہائی مطلوب 128 اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی
پشاور(قدرت روزنامہ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، خطرناک اشتہاری ملزمان اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔
مطلوب ملزمان میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے۔جاری کردہ فہرست میں ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کر دی دی گئیں جبکہ مجرمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
مطلوب ملزمان میں شانگلہ، سوات، صوابی اور ڈیرہ سے اہم سہولت کار بھی شامل ہیں۔