رحیم یارخان؛ سرحد پار کرکے پاکستان داخل ہونے والا بھارتی شہری گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) رحیم یارخان میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہونے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔چولستان رینجرز نے رحیم یار خان کے ڈیزرٹ ایریا چاہ گھنیاں والا کے مقام پر گشت کے دوران 18سالہ بپن ولد متلہ کو حراست میں لیا، تلاشی کے دوران اس کی جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے۔
پوچھ گچھ کے دوران بپن نے بتایا کہ اس کا تعلق راجستھان انڈیا سے ہے تاہم وہ پاکستان کیوں آیا اس متعلق وہ ابھی تک کوئی واضع جواب نہیں دے سکا ہے۔
رینجرز نے غیرقانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے والے 18 سالہ بھارتی نوجوان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولیس نے بھارتی نوجوان کے خلاف زیر دفعہ 3/4 انٹری ایکٹ 1952۔14 فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔