کلونجی کا متواتر استعمال اضافی چربی کو گھلانے جسم کو پھولنے اور وزن میں اضافے سے محفوظ رکھتا ہے . آپ کو کلونجی سے وزن کم کرنے کے دو بہترین طریقے بتائیں گے آپ ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کرلیں . انشاءاللہ! آپ کاوزن سے چھٹکار ا مل جائے گا . کلونجی کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ : کلونجی میں ہر بیماری کی شفاء ہے سوائے م و ت کے . پہلانسخہ : پچاس گرام کلونجی لے کر اس میں اس قدر لیموں کا رس شامل کریں کہ کلونجی اس رس میں ڈوب جائے پھر اسے ڈھانپ کر رکھ دیں . جب کلونجی خشک ہوجائے تو اسے پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں . اور محفو ظ کرلیں . روزانہ رات کو سونےسے پہلے ایک چٹکی استعمال کریں اور ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش جاری رکھیں . چند ہی دن کے استعمال سے جسم کی اضافی چربی پگھلنا شروع ہوجائے گی اور آپ بہت جلد موٹاپے سے نجات پا لیں گے . دوسرا نسخہ : آدھا چائے والا چمچ کلونجی کو ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر ابا ل لیں . اگر آپ پسند کریں تو اس میں ایک چٹکی سونف کی بھی ڈال دیں . جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اس میں آدھے لیموں کا رس ڈال دیں . اورپی لیں . اورذائقے کے لیےحسب ذائقہ شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں . اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کوبہتررکھتا ہے بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے . اور پورے جسم سے اضافی چربی کو نکال باہر کرتا ہے . یہ نسخہ دن میں کم ازکم ایک مرتبہ چاہیں تو دو مرتبہ بھی پی لیں . کلونجی کو چھان کر پئیں یابغیرچھانے کوئی نقصان نہیں ہے . اگر کسی کو معدے کی گرمی کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ روزانہ نہ پی سکے تو درمیان میں ایک دو کا وقفہ کرلے . اللہ نے کلونجی میں بے بہا فائدے رکھے ہیں جو کہ بغیرکسی سائیڈ ایفیکٹ کے ہیں . لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں . جو شخص کلونجی استعمال کرنا چاہے تو وہ جس دن اس نسخہ کو شروع کرے . تو اس دن کے اپنی کیفیت اور بیماریاں لکھ لیں . کہ مجھے فلاں فلاں بیماریاں اورفلاں فلاں اعصابی کمزوریاں ہیں . ان سب کو ایک پرچہ پر لکھ لیں . پھر اس نسخے کو مسلسل استعمال کریں . اور ہر ماہ بعد اس پرچے کو دیکھ کر اپنا جائزہ لیں کہ میری اب کیاحالت ہے ؟ اس طریقے سے اس کو چھ ماہ استعمال کریں تو بہت سی بیماریاں ختم ہوجائیں گی . انشاءاللہ! موٹاپے کا نام ونشان نہیں رہے گا . . .
(قدرت روزنامہ)آج آپ کو کلونجی سے وزن گھٹانے کا طریقہ بتائیں گے کلونجی وزن گھٹانے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتی ہے . اس کا استعمال پرانے وقتوں سے کیا جارہا ہے .
متعلقہ خبریں