دیپیکا پڈوکون کی ‘لیڈی سنگھم’ کے روپ میں تصویر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے میگا تھرلر فلم ‘سنگھم اگین’ میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز ’سنگھم‘ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔
فلمسازوں کی جانب سے ‘سنگھم اگین’ کے کرداروں کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر رہی ہیں، فلم میں کرینہ کپور اور رنویر سنگھ کے بعد اب دیپیکا پڈوکون کا کردار بھی منظر عام پر آگیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم ‘سنگھم اگین’ کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ پولیس کی وردی میں ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)


فلم ‘سنگھم اگین’ میں دیپیکا پڈوکون شکتی شیٹی نامی پولیس آفسر کے روپ دار اور ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔دیپیکا پڈوکون کو ‘لیڈی سنگھم’ کے روپ میں دیکھ اُن کے مداح کافی پُرجوش ہوگئے ہیں اور اب وہ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، کرینہ کپور اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔
سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ’سمبا‘ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔