پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں


احمد آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا مہنگے ترین فون سے محروم ہوگئیں۔
اداکارہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ دیکھنے پہنچیں تھی جہاں انکا فون گم ہوگیا، اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔
دوسری جانب اروشی روٹیلا کو کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ نے اداکارہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹااسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلےکے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)