اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں “فلسطین مارچ”


کراچی(قدرت روزنامہ) فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ پر “فلسطین مارچ” کیا جارہا ہے۔مارچ میں بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہیں۔ شرکاء اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعروں کے ذریعے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ فلسطین مارچ میں شرکاء حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بلوچ کالونی سے نرسری بس اسٹاپ تک پیدل مارچ کریں گے۔