مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں آج سرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئے . پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختون خوا کے زیرِ اہتمام یک جہتیٔ فلسطین ریلی نکالی گئی .

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ شکیل احمد نے ریلی سے خطاب کیا اور ریلی کے شرکاء نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے . شکیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کا خاتمہ کیا جائے، اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے . اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلِ غزہ کے لیے خوراک پانی اور بجلی کا بندوبست کیا جائے . دوسری جانب لاڑکانہ میں جماعتِ اسلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں جناح باغ چوک پر مظاہرہ کیا . مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے شکار مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے . اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم پر اقوامِ متحدہ کی خاموشی شرم ناک ہے . مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم اُمّہ کو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحد ہوکر آگے آنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں