بابر اعظم انسٹا گرام پر بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے رویے کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ محدود کرنا پڑ گیا . ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے بھارت سے شکست کے بعد انسٹا گرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا ہے .

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کے انسٹا گرام پر کمنٹس کرنا شروع کر دیے تھے . ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کے انسٹا گرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایا . بابر اعظم کی آخری 3 انسٹا گرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہے گا . ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن محدود رہے گا . علاوہ ازیں بابر اعظم کے والد کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے . ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں