شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی برائے سائنس، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی اور سوشل میڈیا پر خالد لطیف کا استعفیٰ شیئر کردیا .

استعفیٰ کے متن میں کہا گیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میرے بھائی شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا ہے،ہم موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، اس لیے مجھے عہدے سے ہٹاکر پی ٹی آئی کے کسی ورکر کو مقرر کیا جائے .

شیر افضل مروت نے کہا کہ بھائی نے مشاورت سے 30 اپریل کو استعفیٰ پیش کیا تھا، ایک ہی گھر میں دو سرکاری عہدے رکھنے کا جواز نہیں .

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے .

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر انتظامیہ نے خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کیا .

. .

متعلقہ خبریں