ن لیگ کو اقبال پارک لاہور میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی . ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی جانب سے حلف نامہ لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی ہے .

انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے جلسے سے متعلق شرائط و ضوابط بھی جاری کر دی ہیں . شرائط و ضوابط کے مطابق جلسے کی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لے گی، کسی قسم کا نقصان پہنچنے پر پی ایچ اے رقم وصول کرے گی . انتظامیے کا کہنا ہے کہ جلسہ آرگنائزر سیکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے رابطے میں رہیں گے . واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسہ منقعد کر رہی ہے . اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا . . .

متعلقہ خبریں