بجلی چوری کے خلاف مہم کے اچھے نتائج آنے لگے: سیکریٹری پاور ڈویژن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے اچھے نتائج آنے لگے ہیں۔
ایک بیان میں سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بلنگ بہتر ہو گئی، وصولیوں میں اضافہ اور چوری میں کمی ہوئی۔
راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023ء میں وصولیاں 86.99 فیصد رہیں جبکہ ستمبر 2022ء میں وصولیاں 82.43 فیصد تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2023ء میں بجلی چوری 1.46 فیصد رہی اور ستمبر 2022ء میں بجلی چوری 2.93 فیصد تھی۔
سیکریٹری پاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں 26 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔