کیونکہ سردی میں ہمارا جسم اکڑ سا جاتا ہے . اور جو ڑ جوڑ دکھنے لگتا ہے . جو کہ اذیت اور پریشانی کا سبب بنتا ہے . خاص طور پر گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف زیادہ ہو جاتی ہے . اس کے لیے ایک ایسا رمیڈی کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف ختم ہو جائے گی . اس کو تیار کریں اور جب بھی درد ہو تو اس کو لگائیں . دس سے پندرہ منٹ میں آرام آجائے گا . سب سے پہلے پٹرولیم جیلی لینی ہے . ویزلین جیلی بھی لے سکتے ہیں . اور کوئی بھی کمپنی کی لے سکتے ہیں . اب دو چمچ ویزلین لینی ہے جو ایک برتن میں ڈال لیں . پھر اس کو ہلکی آنچ پر میلٹ کر لیں . جب میلٹ ہو جائے تو آئل کی شکل بن جائےگی . اب ایک چمچ آمبا ہلدی کا ڈال لیں . جو گھروں میں ہلدی استعمال ہوتی ہے وہ نہیں استعمال کرسکتے . صرف آمبا ہلدی استعمال کرسکتے ہیں . جو کہ پنساری کی دکان سے مل جائےگی . اب ایک چمچ چینی کا لیں اور اس کو پیس لیں . اور ڈال لیں . اب ہرمل آئل کا لیناہے جو کہ پنسار کی دکان سے مل جائے گا . اس ہرمل آئل کے آٹھ چمچ ڈال لیں . پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے چار منٹ تک اس کو پکا ئیں . آنچ بند کر لیں . پھر کسی کپ میں نکال لیں . اب یہ رمیڈی تیار ہے . اس کو ہاتھوں کے جوڑ، کمرکے جوڑیا گھٹنوں کے جوڑپر لگائیں . اس کو لگانے سے پہلے ہلکا سا گرم کرلینا ہے . جہاں بھی لگانا ہے وہاں پر مساج کر لیں . اچھی طرح سے مساج کریں تاکہ یہ جسم میں جذب ہو جائے . پھر اس پر گرم کپڑا لپیٹ لیں . دس سے پندرہ منٹ میں درد ختم ہو جائے گا اور وہ بھی کسی نقصان کے . ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین ہے . اس کو ضرور استعمال کریں . آپ کو بہت جلد فائد ہ حا صل ہوگا . . .
(قدرت روزنامہ)سردی کا موسم ہے . اس موسم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جسم میں درد رہتا ہے .
متعلقہ خبریں