علی ظفر کا سندھی، بلوچی کے بعد پشتو میں گانا جاری کرنے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دُنیا میں بھی شہرت پانے والے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ اب سندھی، بلوچی کے بعد پشتو زبان میں بھی اپنا گانا جاری کرنے والے ہیں۔

اس حوالے سے علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک جھلک شیئر کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر پشتو لباس میں ملبوس ہیں اور اُن کے اردگرد موجود لوگوں نے بھی پشتو کلچر کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انتظار ختم ہوا کیونکہ سندھی اور بلوچی زبان کے بعد، اب میرا پشتو زبان میں بھی گانا آرہا ہے۔‘

علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

گلوکار نے لکھا کہ ’گانے کی مزید تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں۔‘

تاہم علی ظفر نے اپنے نئے گانے کا نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے، اُنہوں نے صرف اتنا بتایا ہے کہ اُن کا یہ گانا پشتو زبان میں ہوگا۔

دوسری جانب گلوکار کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اس نئے گانے کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

8 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago