ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ منتخب

کراچی(قدرت روزنامہ) جامعہ دارالعلوم کراچی کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا عبدالرزاق سکندر کی وفات کے بعد سربراہ کا عہدہ خالی تھا ۔ وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوئے ۔ مولانا فضل الرحمن نے وفاق المدارس کے سربراہ کے لیے مولانا تقی عثمانی کا نام پیش کیا تو اجلاس میں شریک علما کرام نے ان کی حمایت کی جس کے بعد مولانا تقی عثمانی کو بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے مولاناتقی عثمانی کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مولانا تقی عثمانی معروف عالم اور جید فقیہ ہیں ۔ ان کا شمار ملک کی نامور علمی اور مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982ء سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں ۔ بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی ، جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے نائب مہتمم ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثت شرعی مشیر کام کر رہے ہیں اور البلاغ جریدے کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں ۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago