پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت میں رجحان دیکھا گیا . بدھ کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 49601 پوائنٹس ہوگیا .


بدھ کو 10 بجکر 28 منٹ پر 100 انڈیکس 207 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49738 کے ہندسے پر ٹریڈ کررہا ہے . اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی 50 ہزار کے ہندسے کو عبور کرے گی .
گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ نے 6 سال 4 ماہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی تاہم ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ رکنے اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ گرگئی . اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 10ارب روپے مالیت کے36 کروڑ78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا .

. .

متعلقہ خبریں