سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔24 قیراط سونے کی قیمت میں دو ہزار اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ سات ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 469 روپے ہو گئی ہے۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 916 ہو گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 680 روپے ہے۔