پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے گئے شناختی کارڈز پر آئندہ کوئی سم جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی . پی ٹی اے حکام کے مطابق رواں سال فراڈ سے متعلق 15 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے زیادہ تر شکایات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور گیم شوز کے حوالے سے تھیں جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے . پی ٹی اے نے عوام سے غیرقانونی لون ایپس سے محتاط رہنے اور مالی فراڈ کے حوالے سے شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی اپیل کی . پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مالی فراڈ ہونے پر لوگ اسٹیٹ بینک اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو ضرور شکایت کریں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فراڈ کرنے والے 2 ہزار عادی ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کر دیئے . پی ٹی اے حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے معاوضے کے لالچ اور گیم شو میں انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کے ساتھ نوسربازی میں ملوث 2 ہزار ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کیے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں