عالمی دنیا

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روسی صدر


بیجنگ (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے۔
عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کر رہاہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کو مفت اناج فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔
نگران وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بھی دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتےہیں ،بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکا ہوں۔ توانائی کے شعبوں میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے،مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ خبریں