چودھری عابداشرف جوتانہ نےساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
جہلم (قدرت روزنامہ)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان سے چودھری عابد اشرف جوتانہ نے ساتھیوں اورپورے گروپ” اپنی دھرتی اپناراج” سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما عطا تارڑ، ملک ابرار، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف سمیت دیگر رہنمائوں کی موجودگی میں امیدوار قومی اسمبلی این اے61 اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چودھری عابداشرف جوتانہ نے دوبارہ غیرمشروط طورپرمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی صورت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے۔ اور ہم 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کریں گے۔