عالمی دنیا
جوبائیڈن کا دورہ اسرائیل، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
اسرائیل (قدرت روزنامہ)مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل پہنچ گئے ہیں، اس وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 89.50 ڈالر پر بند ہوئی تھیں، اس کشیدگی کی وجہ سے برینٹ آئل کی قیمتوں میں 7.5 فیصد تک اضافہ ہوا۔
امریکی صدر کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ اس تنازعے کو روکنے کے لئے عرب ریاستوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے اور جنگ بندی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو پھر تیل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید کم ہو جائیں گی جس کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔