اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلا برادری کو معصوم جانوں کے نقصان اور غزہ کی پٹی کی غیر انسانی ناکہ بندی پر گہری تشویش ہے . پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں . پاکستان بار کا کہنا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا مقدس مقام ہے اس لیے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت ہے . بار نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر فوری اقدامات کرے . پاکستان بار کونسل کی جانب سے ملک بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز سے بھی اظہار یکجہتی اور قراردادیں منظور کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل نے فلسطینی عوام کے ساتھ 19 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے . بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر جارحیت اور ظلم کیا گیا اور انہیں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا .
متعلقہ خبریں