پاکستان

نیب ترامیم سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل،حکومت کی تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کےفیصلے کے خلاف اپیل میں تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون کے برخلاف ہے، وفاقی حکومت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی بجائے صرف عدالتی سوالات کے جواب دینے تک محدود کیا گیا.

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے ذریعے وکیل مخدوم علی خان کی وساطت سے نیب ترامیم کیخلاف اپیل میں تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین ،قانون کے بر خلاف ہے. درخواستگزار کو 6 ماہ میں 22 سماعتوں پر مؤقف پیش کرنے اور جواب دینے کی اجازت دی گئی. دوران سماعت وفاقی حکومت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی بجائے صرف عدالتی سوالات کے جواب دینے تک محدود کیا گیا. درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کو گزارشات جمع کروانے کیلئے تین ماہ جبکہ وفاقی حکومت کو تین ہفتے کا ٹائم بھی نہیں دیا گیا.

متعلقہ خبریں