کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا،معاشی ، معاشرتی، سیاسی اور قانونی لحاظ سے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ہے اور ان کے والد عطااللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار عطا مینگل کی جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جن کا میں عینی شاہد بھی ہوں،آئین کی شق 58ٹوبی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کا بستر گول کیا گیا لیکن 1997میں 58ٹوبی کے خاتمے کے لئے مرحوم سردار عطا اللہ مینگل نے بہت اہم کردار ادا کیا اور اپنے دوستوں کو بھی قائل کیاجو کہ تمام صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہم مثال ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمیں تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا ان کے عوام کو ان کے وسائل پہنچانے ہوں گے، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کاسب بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے مگر وہاں کی عوام کو پانی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جنہیں دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
اس موقع پر اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں اپنی ، اپنے خاندان اور پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے غم میں شریک ہونے اور تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…