ڈکیتی کے دوران خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا برمی گینگ گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)پولیس نے ڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا . سرجانی ٹاؤن پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے بین الصوبائی برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا .

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برمی گینگ واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات بھی کرتے تھا . برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002ء میں سابق (ر) جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر بھی واردات کی تھی . برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے . شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکی ( برمی گینگ ) کے گرفتار کیے گئے ڈاکوؤں میں محمد علی ، اسماعیل ، سکندر ، حبیب الرحمن ، کبیر اور یونس شامل شامل ہیں . گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا . 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحفیظ اور ابوالحسن کے ناموں سے سے کی گئی تھی . ملزمان خود کا پولیس اور ایجنسیوں سے تعلق ظاہر کر کے گھروں میں داخل ہوتے تھے . برمی گینگ کے کارندے واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات بھی کرتے تھے . ملزمان زیادہ تر وارداتیں ڈسٹرکٹ کورنگی ، ایسٹ ، سینٹرل اور ویسٹ میں وارداتیں کرتے تھے . برمی گینگ وارداتوں سے قبل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقع سندھ گورنمنٹ قطراسپتال کے احاطے میں ملتے اور وارداتوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے تھے . واردات کے 15 سے 20 دن بعد تک ملزمان آپس میں رابطہ منقطع کر دیتے تھے . لوٹے گئے زیورات کی فروخت ماسٹر مائنڈ عبد الحفیظ اور ابوالحسن کی ذمے داری ہوتی تھی . پولیس کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں ملوث برمی گینگ کے 8 ساتھی اب تک مارے جاچکے ہیں جب کہ 2 بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں . برمی گینگ کے ملزمان کچھ سال قبل سونے کے ایک تاجر کو اس کے گھر سے اغوا کر کے لے گئے تھے . تاجر کے گھر واردات کے دوران مقابلے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے تھے . برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002ء میں سابق (ر) جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر بھی واردات کی تھی . گرفتار برمی گینگ کے کارندوں سے مزید تفتیش جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں