لاہور؛ سابق انسپکٹر عابد باکسر دوبارہ گرفتار، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو دوبارہ گرفتار کرکے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے روبرو سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے دوبارہ گرفتاری کے بعد پیش کردیا ۔ ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس نے عابد باکسر کو سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس نے سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمے میں عدالت سے 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرایا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عابد باکسر کو 26 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔