معصوم فلسطینیوں کو مارنے سے امن قائم نہیں ہو گا ، جمائمہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورمعصوم لوگوں کے قتل عام پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک بار پھر اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جا سکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔
جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔