لاپتا شخص عدالت میں موجود، بازیابی کیلیے مہلت مانگنے پر جج پولیس پر برہم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لاپتا شخص کے عدالت میں موجود ہونے کے باوجود بازیابی کے لیے مہلت مانگنے پر جج نے پولیس کی سرزنش کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈی پی او جہلم نے عدالت سے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت مانگ لی۔
جسٹس صداقت علی خان کے روبرو ڈی پی او جہلم نے استدعا کی کہ فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں۔ آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں۔ رہا ہونے والے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟
عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں۔

Recent Posts

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

3 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

10 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

19 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

38 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

52 mins ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

1 hour ago