لاپتا شخص عدالت میں موجود، بازیابی کیلیے مہلت مانگنے پر جج پولیس پر برہم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لاپتا شخص کے عدالت میں موجود ہونے کے باوجود بازیابی کے لیے مہلت مانگنے پر جج نے پولیس کی سرزنش کردی . لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈی پی او جہلم نے عدالت سے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت مانگ لی .

جسٹس صداقت علی خان کے روبرو ڈی پی او جہلم نے استدعا کی کہ فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں . آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں . رہا ہونے والے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟ عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں . . .

متعلقہ خبریں