’کیا‘ موٹرز نے قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کسٹمرز کے لیے ایک اور پرکشش آفر متعارف کرا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) ’کیا‘ موٹرز نے قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کسٹمرز کے لیے ایک اور پرکشش آفر متعارف کرا دی . نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کار ساز کمپنی کی طرف سے مخصوص ماڈلز کی بکنگ کرانے پر رجسٹریشن پر خصوصی کیش بیک دینے کا اعلان کیا گیا ہے .

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی گاڑی پیکانٹو کی رجسٹریشن پر کسٹمرز کو 50ہزار روپے، سپورٹیج کی رجسٹریشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور سورینٹو کی رجسٹریشن پر 2لاکھ روپے کیش بیک دیا جائے گا . یہ آفرمحدود مدت کے لیے ہے، جس کی معیاد 30نومبر کو ختم ہو جائے گی . واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد کیا موٹرز پہلی کار ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں