گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے، آئی ایم ایف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا . نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر فوری گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے .


آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہے .
گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیاں 46 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہیں .
آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کا 46 ارب کا نقصان ریکور کرنے کی تجویز دی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف حکام کو وزیر خزانہ کی بیرون ملک روانگی بارے بتایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں