’مجھے بہت دیر بعد معلوم ہوا کہ شریک حیات سے ۔ ۔ ۔‘ اداکارہ صبا حمید طویل عرصے بعد بول پڑیں


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی مشکل ہوتی ہے، میرے والد بہت آزاد خیال تھے جس کی وجہ سے مجھے بہت دیر بعد معلوم ہوا کہ کسی بات کے لیے اپنے شریک حیات سے پوچھنا بھی ہوتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شادی کےبارے میں سوال پر صبا حمید نے کہاکہ شادی مشکل ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہاں، لیکن شاید میرا کام کرنے کا طریقہ شادی کے لیے بہت کامیاب ماڈل نہیں ہے۔ آپ کا کسی بھی کیریئر سے تعلق ہو شادی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، کم از کم میرے لیے یہ رشتہ پیچیدہ ہوگیا، اس میں آپ کسی ایک کو غلط اور صحیح نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روایتی تصوارت اب نہیں رہے، آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں پڑھے لکھے ہوتے ہیں، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا ہے اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔